روسی صدر کا چین کے ساتھ تجارتی روابط میں اضافہ کرنے کا اعلان

98

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو تیزی سے بڑھا نے کا اعلان کردیا۔ ماسکو کے کریملن پیلس میں چین کے وزیر اعظم لی چیانگ کے ساتھ ملاقات کے بعد انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان سالوں پر محیط وسیع مشترکہ پلان اور اقتصادی و انسانی منصوبے ہیں۔ پیوٹن کا کہنا تھا بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ مذاکرات کے بعد طے کردہ سمجھوتوں میں بھی پیش رفت ہوئی ہے۔ اس موقع پر لی چیانگ نے کہا کہ صدر پیوٹن کی زیر قیادت روس نے 12 سال میں مستحکم شکل میں اقتصادی ترقی کی ہے۔