نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) جلاوطن تبتی رہنما دلائی لاما نے نیویارک میں امریکی حکام سے ملاقات کی جس پر چین نے امریکا سے سخت احتجاج کیا ۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین بہانے سے دلائی لاما سے ملاقات کی مخالفت کرتا ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ملاقات میں تبتیوں کے انسانی حقوق کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔