نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں مشتعل ہجوم نے ایک ہتھنی کو ہلاک کرکے اس کے 2 بچوں سمیت 6 ہاتھیوں کو زخمی کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے ضلع جھارگرام کی راج کالج کالونی میں ہاتھیوں کے جھنڈ نے بزرگ شہری پر حملہ کرکے اسے کچل دیا تھا۔ اس کے بعد مشتعل دیہاتی نیزوں اور گرم سلاخوں سے لیس ہوکر جھنڈ کی تلاش میں نکلے اور سامنے آنے والی ہتھنی پرحملہ کردیا۔