شراکت داری فارما انڈسٹری کے مستقبل کے لیے اہم ہے،ڈپٹی میئر کراچی

156
فارما ایشیا نمائش آج کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد اسٹالز کا دورہ کرر ہے ہیں

کراچی(کامرس رپورٹر) دوا سازی کی صنعت میں سب سے بڑی تین روزہ 21 ویں فارما ایشیا نمائش آج کراچی کے ایکسپو سینٹر میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ ای کامرس گیٹ وے کے زیر اہتمام ہونے والی اس تقریب میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جو پاکستان کی فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے ارتقا میں ایک اہم سنگ میل ہے،تین روزہ جاری رہنے والی فارما ایشیا 2024 نے ملک کے فارماسیوٹیکل منظر نامے کو تبدیل کرتے ہوئے جدید مشنری اور آلات کی نمائش کی گئی۔ نمائش نے 200 سے زیادہ کمپنیوں اور 750 سے زیادہ بوتھس کو اپنی طرف متوجہ کیا، جو مینوفیکچررز، سپلائرز، تاجروں، تقسیم کاروں، پالیسی سازوں، اور سرمایہ کاروں کے لیے ایک پلیٹ فارم کی پیشکش کرتے ہیں تاکہ باہمی تعاون اور کاروباری ترقی کے مواقع تلاش کئے جا سکیں۔ تین روزہ نمائش کے دوران مختلف کمپنیوں کے درمیان 25 ملین ڈالر کی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بھی ہوئے،چین کے ایک نمایاں پویلین سمیت 15 ممالک کی شرکت کے ساتھ، نمائش سرگرمیوں اور نیٹ ورکنگ کا مرکز رہی۔ اس تقریب نے بین الاقوامی تعاون کے لیے بے مثال مواقع فراہم کیے،تقریب کی کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے مقامی اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کی پرجوش شرکت کو سراہا۔ انہوں نے کہا، ”فارما ایشیا 2024 نے ہمارے فارماسیوٹیکل سیکٹر کی زبردست صلاحیت کو ظاہر کیا ہے، فارما ایشیا 2024 مین ہونے والی شراکت داریاں اورتعاون پاکستان میں صنعت کے روشن مستقبل کا ثبوت ہے۔”ای کامرس گیٹ وے کے صدر ڈاکٹرخورشید نظام نے شرکاء کے زبردست ردعمل کو سراہا۔ انہوں نے کہا۔ ”ہم مقامی اور بین الاقوامی دونوں اسٹیک ہولڈرز کی پرجوش شرکت پر بہت پرجوش ہیں۔21 ویں فارما ایشیا نمائش پاکستان کے فارما لینڈ سکیپ میں جدت اور تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے۔