پاکستان کے قیام میں شہدا کا خون شامل ہے،، وزیر اطلاعات و نشریات

121

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے قیام میںشہدا کا خون شامل ہے ۔ یہ ملک تاقیامت قائم رہے گا ۔ پاکستا نی اگر کسی چیز کی ٹھان لیں تو دنیا کی کوئی طا قت انھیں روک نہیں سکتی ۔ ملک کی ساٹھ فیصد آبادی تیس سال سے کم عمر نو جوانوں پر مشتمل ہے ۔ نوجوانوں نے اس ملک کی تقدیر بدلنی ہے ۔ یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سا ٹھ فیصد آبادی تیس سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے
۔ نوجوانوں نے اس ملک کی تقدیر بدلنی ہے ۔ انہوں نے کہ ہمیں برصغیر میں الگ مملکت بنانے کی حقیقت کو سمجھنا ہو گا ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت ظلم کے مظالم ڈھا رہا ہے اور کشمیری ظلم برداشت کر کے بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا تحریک پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا ۔ نوجوانوں نے ہی اس ملک کو بنا یا تھا اور انہوں نے ہی اس کو بچانا ہے ۔