وزیراعلی مریم نواز کا پولیس کو روڈ ڈکیتی کی وارداتیں روکنے کا ٹاسک

119

لاہور (آن لائن) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پولیس کو روڈ ڈکیتی کی وارداتیں فوری طورپر روکنے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سڑکوں پر محفوظ سفر کےلیے اقدامات یقینی بنانے کا حکم دیا ۔ انہوں نے ہر ضلع میں کرائم کی شرح کو ہرصورت نیچے لانے کی ہدایت کرتے ہوئے پنجاب کے ہر علاقے میں ہاٹ سپاٹ ایریازختم کرنے کےلیے ایکشن شرو ع کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ اس موقع پر مریم نواز شریف نے کہا
کہ تاجر اوردوکانداوں کا تحفظ بنانے کےلیے ڈکیتی کی وارداتوں کا سدباب کیا جائے ،چھوٹے بڑے شہروں کے روڈز پر ڈکیتی اوردیگر جرائم قطعا قابل قبول نہیں، پنجاب کی ہر سڑک،گلی محلے کو محفوظ بنانا ہوگا،کسی کوجرم کرنے کی جرات نہ ہو۔ کسی روڈ پر ڈکیتی اورجرائم کی صورت میں متعلقہ پولیس افسران ذمہ دار ہوں گے۔ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ عورتیں اوربچے ریڈ لائن ہیں، ان کے خلاف جرائم کو ہر صورت روکا جائے۔
مریم نواز