اسلام آباد(آن لائن) صدر آصف علی زرداری کی پیدائشی نابینا شخص کو پنشن دینے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ محمد شہزادکو ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن والد کی پنشن کی ادائیگی یقینی بنائے۔ای او بی آئی نے پیدائشی نابینا شخص کی پنشن ادائیگی کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ صدر نے کہا کہ معذور شہری کے خاندان کے افراد وفات پاچکے، پنشن وصول کررہے تھے،شکایت کنندہ کو ریاست کی جانب سے بے رحمانہ حالت میں نہیں چھوڑا جا سکتا، افسوس کہ ای او بی آئی نے
معذورشخص کے ساتھ سنگین بے حسی کا مظاہرہ کیا،ای او بی آئی نابینا شہری کو اپنے موجودہ فنڈز میں سے پنشن ادا کرے۔محمد شہزاد (شکایت کنندہ) نے وفاقی محتسب کے پاس شکایت درج کرائی تھی ۔