عمران خان کے یوٹرن کی سیاست سے ان کے اپنے کارکنان بھی تنگ آگئے ہیں، رہنما پیپلز پارٹی

142

  اسلام آباد:پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات  شازیہ مری  کا کہنا   ہے کہ تحریک انصاف (   پی ٹی آئی ) اندرونی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی یوٹرن کی سیاست سے ان کے اپنے کارکنان بھی تنگ آگئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی نے کہاکہ  پی ٹی آئی کی قیادت کو خود سمجھ نہیں آرہا کہ کرنا کیا ہے؟ آج پھر ایک گھمنڈی کے ایما پر لوگوں کو پریشان کیا گیا، چھوٹی چھوٹی ٹولیاں کی صورت میں نکل کررستے بند کرکے بلاوجہ لوگوں کو تنگ کیا جارہا ہے۔

 ان کاکہنا تھا کہ عمران خان کو مشورہ ہے کہ سیاست کریں تماشا نہیں، اب کوئی ایمپائر نہیں جو فرمائش پوری کرنے آئیگا، لہذا سدھر جائیں۔