اٹک : پنجاب کے شہر اٹک کے علاقے ڈھیری کوٹ میں اسکول وین پر مسلح افراد کی فائرنگ سے کم از کم 2 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق بندوق کے حملے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں پانچ سے 12 سال کے درمیان ہیں۔ انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حملے میں جاں بحق ہونے والے بچوں میں ایک 9 سالہ لڑکا اور ایک 10 سالہ لڑکی شامل ہے جب کہ 5 زخمیوں میں دو آٹھ سالہ، ایک سات، ایک بارہ اور ایک بچہ چار سال شامل ہے ۔
حملے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کمشنر راولپنڈی عبدالعامر خٹک سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعلیٰ نے حملے میں دو بچوں کی ہلاکت پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔