7ہزارسے زائد تارکین وطن کو افغانستان بھجوا دیا گیا، محکمہ داخلہ

211
Department of Interior

پشاور: خیبر پختونخوا سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے جمعرات کے روز طورخم کے راستے 589 افراد افغانستان بھیجے گئے، محکمہ داخلہ کے مطابق مجموعی طور پر 7063 تارکین وطن کو افغانستان بھجوایا گیا۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا سے 5667، اسلام آباد سے 194، پنجاب سے 1163، آزاد کشمیر سے 38 تارکین وطن افغانستان بھجوائے گئے،طورخم بارڈر کے راستے اب تک مجموعی طور پر 3 لاکھ 86 ہزار، 515 افراد خیبر پختونخوا سے افغانستان بھیجے گئے، انگور اڈہ اور خرلاچی بارڈر سے بھی تارکین وطن کو افغانستان بھجوانے کاسلسلہ جاری ہے۔

مجموعی طور پر انگور اڈہ بارڈر کے راستے 5983 افراد، خرلاچی بارڈر سے 698 افراد افغانستان بھجوائے گئے، خیبر پختونخوا کے تینوں بارڈرز سے اب تک 3 لاکھ، 93 ہزار، 197 افراد کو افغانستان بھجوایا گیا۔