مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ: مولانا فضل الرحمن کا کل یومِ تشکر منانے کا اعلان

201
armed organizations

اسلام آباد:جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر کل جمعہ کے روز یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عدالت عظمیٰ میں مبارک ثانی کیس پر نظرثانی کی درخواست منظور کیے جانے پر پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ دونوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اس سلسلے میں ہم کل جمعے کو ملک بھر میں یومِ تشکر منانے کا بھی اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر 1974ء  کو قومی اسمبلی نے متفقہ قرارداد اور ترمیم کے ذریعے قادیانیوں کو اقلیت قرار دیا تھا۔ رواں سال قوم7 ستمبر 2024 کو مینار پاکستان لاہور پر 50 سالہ گولڈن جوبلی منا رہی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے نے گولڈن جوبلی کی اہمیت کو دوبالا کردیا ہے اور اب پاکستان کے عوام الگ جذبے اور تازہ ترین فاتحانہ تصور کے ساتھ اس میں شریک ہوں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کے خلاف کوئی سازش کرسکے گی اور نہ یہ ان کوئی کی سازش چل سکے گی۔ یہ امت، پوری قوم اور متفقہ آواز ہے، ہم ان کے انسانی حقوق تسلیم کرتے ہیں لیکن ضروری ہے کہ وہ پاکستان کے آئین اور آئین کے فیصلے کو تسلیم کریں۔اگر کوئی اور شہری دنیا کے کسی حصے میں بھی اپنے ملک کے آئین سے بغاوت کرتا ہے اور آئین کو تسلیم نہیں کرتا ہے تو اس کے شہری اور انسانی حقوق ختم ہوجاتے ہیں۔