8 ستمبر کو مینڈیٹ چوروں کا حساب ہوگا: بیرسٹر ڈاکٹر سیف 

226
not canceled but postponed

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جلسہ منسوخ نہیں کیا گیا ہے بلکہ ملتوی کیا گیا ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ 8 ستمبر کو عظیم الشان جلسہ منعقد ہوگا کارکن تیاری جاری رکھیں۔ جلسہ کسی بھی انتشار سے بچنے کے لئے ملتوی کیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انتشار کی سیاست نااہل ٹولے کا شعار ہے پی ٹی آئی کا نہیں۔ عمران خان عوام کے بہتر مفاد اور ترقی کی سیاست کر رہے ہیں، 8 ستمبر کو مینڈیٹ چوروں کا حساب ہوگا۔ جلسہ پی ٹی آئی کا آئینی قانونی اور جمہوری حق ہے۔ مینڈیٹ چور سرکار عوام کے دلوں سے عمران خان کو نہیں نکال سکتی ہے۔ عمران خان عوام کے دلوں میں رچ بس چکا ہے۔ مینڈیٹ چور سرکار نے بغض عمران میں ملک کو بنانا ریپبلک بنایا ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ شریف خاندان آئین وقانون کو روند رہا ہے۔ مینڈیٹ چور ٹولہ عمران خان سے اس قدر خوفزدہ ہے کہ جلسے کا نام سن کر اس پر خوف طاری ہوجاتا ہے۔ عمران خان کی رہائی قریب ہے مینڈیٹ چوروں سے پورا پورا حساب لیا جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا ہے۔ تمام ادارے برباد کئے ہیں ملک کو قرض کی دلدل میں پھنسایا ہے اور قرضے لیکر اپنے جیبوں میں ڈال رہے ہیں اور بیرونی ممالک میں اثاثے بنارہے ہیں۔