پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کا اپریل 2025 تک ملک میں 5G سروس متعارف کروانے کا اعلان

331

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اپریل 2025 تک ملک میں5G سروس متعارف کروانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ نیلامی کے ذریعے نئی کمپنیوں کو بھی راغب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ مارکیٹ کو وسعت دی جائے اور مسابقت میں اضافہ ہو۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ اس وقت ٹیلی کام کمپنیاں 265 میگا ہرٹز سپیکٹرم استعمال کر رہی ہیں،  پی ٹی اے5Gسروسز کے لیے اضافی 567 میگاہرٹز اسپیکٹرم دستیاب کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ نئی ٹیکنالوجی کے لیے وسیع تر بینڈوتھ فراہم کی جا سکے اور صارفین کو بہتر کوالٹی کی خدمات دےسکیں۔

حفیظ الرحمن  کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے اپنا اسپیکٹرم 90 ہزار ڈالر فی میگا ہرٹز کے حساب سے فروخت کیا تھا جبکہ پاکستان نے 4Gاسپیکٹرم 29 ملین ڈالر فی میگا ہرٹز کے حساب سے فروخت کیا تھا، پی ٹی اے کی جانب سے سپیکٹرم کی قیمت کو کم رکھنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مقامی صارفین کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی اے کے چیئرمین نے اجلاس میں یہ بھی بتایا کہ سب میرین کیبل کی بحالی کا عمل جاری ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ بحالی 27 اگست تک مکمل ہو جائے گی، انٹرنیٹ سروسز کی اپ گریڈیشن کے باوجود، مزید خلل کی توقع نہیں کی جا رہی ہے، جس سے صارفین کو بہتر انٹرنیٹ خدمات میسر آئیں گی۔