لاہور (نمائندہ جسارت)لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو نیب انکوئری کا ریکارڈ دینے کے ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف نیب حکام کی دائر درخواست کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے 2لاکھ روپے جرمانہ کے ساتھ خارج کردی ۔ جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے نیب کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نیب حکام پر 2لاکھ روپے کا جرمانہ عاید کیا۔عدالت نے نیب کی درخواست کو غیر ضروری اور اسے عدالتی وقت کا ضیائع قرار دیا ۔نیب لاہور نے احتساب عدالت کے فیصلے کو ہائیکورٹ چیلنج کر رکھا تھا۔