ہری پور (اے پی پی)ہری پور میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوہستان پر فائرنگ کے معاملے پر ڈی پی او ہری پور فرحان خان کا نوٹس ، وقوعہ میں ملوث 3نامزد ملزمان گرفتار۔تھانہ سٹی ہری پور کی حدود میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوہستان فرید خان پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ۔مدعی کی رپورٹ پر4نامزد ملزمان پر مقدمہ درج ہوا۔ایس ایچ او اعجاز علی نے پولیس کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزمان غیو ر،شبیر پسران فرید خان اور شہباز ولد الیاس ساکنان چھوہر کو گرفتار کرلیا ،دیگر ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔مقدمے میں مذید تفتیش جاری ہے۔