لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) پولیس کی 2 مختلف مقامات پر کارروائیاں، تشکیل چانڈیو قتل کیس میں ملوث 2 مرکزی ملزمان آلۂ قتل 2 عدد پسٹلز اور گولیوں سمیت گرفتار۔ ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو کی ہدایت و احکامات کے مطابق SDPO صدر محمد حنیف کھوسو کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ رشید وگن انسپکٹر نور احمد مغیری کی گاؤں حیسب چانڈیو اور مری چوک والے علاقے میں کارروائیاں، گرفتار ملزمان میں آصف چانڈیو اور عادل چانڈیو شامل ہیں۔ مذکورہ دونوں ملزمان سے بغیر لائسنس 2 عدد پسٹلز اور گولیاں برآمد ہونے پر دونوں ملزمان کے خلاف سندھ آرمس ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔ واضح رہے کہ گاؤں حیسب چانڈیو میں بچوں کے معمولی جھگڑے پر شروع ہونے والے دیرینہ تنازع کے نتیجے میں قتل کا واقعہ پیش آیا تھا، گرفتار ملزمان سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کارروائیاں جاری ہیں۔