پنجاب میں 3 دن کیلیے دفعہ 144نافذ، جلوس، ریلیوں، دھرنوں پر پابندی

308

لاہور:پنجاب حکومت نے صوبے میں تین دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے، جس کے تحت جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی ہوگی۔

صوبائی حکومت نے دفعہ 144 کے نفاذ کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا  گیا ہے،  جس کے تحت پابندیوں کا اطلاق کل (جمعرات)22  تا 24 اگست ہوگا، اس دوران صوبے بھر میں ریلیاں نکالنے، جلوس منعقد کرنے یا دھرنوں پر پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے میں قیام امن یقینی بنانے، انسانی جانوں اور املاک کی حفاظت کے پیش نظر دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندی لگائی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔ عوامی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے دفعہ 144 کا نفاذ صوبے بھر میں کیا گیا ہے، جس پر انتظامیہ عمل درآمد یقینی بنائے گی۔ عوامی آگاہی کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کی گئی ہے۔