اسرائیل کو مناسب وقت پر جواب دیں گے،ایران

274

تہران: ایرانی سرزمین پراسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے سے متعلق ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر علی فدوی کا ایک تازہ ترین موقف سامنے آیا ہے ، جس میں ڈپٹی کمانڈر علی فدوی کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل سے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا حساب چکانے کے لیے مناسب وقت کا تعین کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں ڈپٹی کمانڈر علی فدوی نے کہا کہ غزہ  میں نہتے اورمعصوم بچوں کی شہادتوں میں ملوث سفاک، جابر و ظالم اسرائیلی حکومت نے ایرانی سرزمین پر اسماعیل ہنیہ کو شہید کیا۔

دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے اپنی بریفنگ میں دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی کا ایران کے اسرائیل کو جواب دینے سے کوئی تعلق نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی ایک عالمی سطح کا مطالبہ ہے جو 10 ماہ سے زائد عرصے سے جاری فلسطینی مسلمانوں کاقتل عام بند ہونا چاہیے۔

ناصر کنعانی نے بڑی حیرانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اور مسلمان دشمن اسرائیل نے ہمارے مہمان کو ہماری سرزمین پر دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنایا جبکہ اسماعیل ہنیہ غزہ جنگ بندی کے لیے ایک منظم رہنما سمجھے جاتے تھے۔