جنرل (ر) فیض حمید کا اوپن ٹرائل کیا جائے: عمران خان

384

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے اوپن ٹرائل کریں  ۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں مطالبہ کرتا ہوں جنرل فیض حمید کا اوپن ٹرائل کیا جائے کیوں کہ جنرل فیض اور میرا معاملہ فوج کا اندرونی مسئلہ نہیں، اوپن ٹرائل میں میڈیا کو کوریج کی رسائی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو میرے اغوا کا حکم فوج کے نمبر 1 بادشاہ، سپر کنگ نے دیا تھا، فیض حمید کی گرفتاری سے مجھے کوئی ڈر نہیں ہے، یہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے، فیض حمید سے بیان دلوا کر مجھے ملٹری کورٹ کی طرف لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے بھی اگر بغاوت کی ہے تو میرا بھی اوپن ٹرائل کریں ،فیض حمید کے اوپن ٹرائل سے ملک کا فائدہ ہوگا اور پاکستان ترقی کرے گا، جنرل فیض ریٹائرمنٹ کے بعد ہیرو نہیں رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اندر کرنے کے لیے فیض حمید کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے، اوپن ٹرائل سے رجیم چینج اور 9 مئی کی سازش بے نقاب ہو جائے گی،9 مئی کا معاملہ نیشنل سیکورٹی نہیں لوکل ایشو ہے ۔