پاکستان کیلئے نئے قرض پروگرام کی منظوری اگلے ماہ تک موخر

301
Pakistan and the IMF

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کیلئے پاکستان کیلئے نئے قرض پروگرام کی منظوری اگلے ماہ تک موخر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کے شیڈول میں پاکستان کا نام تاحال شامل نہیں کیا گیا اور ایگزیکٹو بورڈ 28 سے 30 اگست تک ویتنام سمیت 3 دیگر ملکوں کی درخواستوں پرغورکریگا۔

پاکستان کیلئے نئے قرض پروگرام کی منظوری اگلے ماہ تک مخرکردی گئی ہے جب کہ دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر قرض بروقت رول اوور نہ ہونے کو تاخیر کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے بورڈ اجلاس سے پہلے ایکسٹرنل فنانسنگ کی یقین دہانیوں کی شرط لگا رکھی ہے، پاکستان کے پاس سعودی عرب کے 5 ارب ڈالر، چین کے 4 ارب ڈالر اور یو ایای کے 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ ہیں۔

حکومت 3 ممالک کے 12 ارب ڈالرکے ڈیپازٹ رول اوورکرانے اور کمرشل قرض کی ری فنانسنگ کے لیے کوشاں ہے جب کہ پاکستان کو رواں مالی سال کمرشل قرض سمیت مجموعی طور پر 26 ارب40کروڑ ڈالرکی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں۔