سکھر (نمائندہ جسارت) چیئرمین سکھر ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدر شاہ کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ رات دیر گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل نے گزشتہ رات دیر گئے بارش سے متاثرہ اور شہر کے نشیبی علاقوں پرانا سکھر ، گھنٹہ گھر چوک ، شکارپور روڈ سمیت دیگر سے دورہ کیا اور بارش اور ڈرینج کے پانی کو پانی نکاسی اپنے زیر نگرانی کروائی ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نکاسی آب کے بعد شہر میں صفائی ستھرائی کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں شہر کے تمام علاقوں سے بارش کا پانی مکمل طور پر نکال دیا گیا ہے تمام افسران اور ملازمین 24 گھنٹے رین ایمرجنسی ڈیوٹی پر موجود ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر خود مختلف علاقوں اور ڈسپوزل کا دورہ کررہے ہیں میں خود بھی پہلے دن سے ہر جگہ جاکر لوگوں سے مل رہا ہوں ہماری مکمل کوشش ہے بارش سے عوام کا کم سے کم نقصان ہو۔