سکھر اور گڈو بیراجز کے مقامات پر پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی

298

سکھر (نمائندہ جسارت) بارشوں کے نتیجے میں دریائے سندھ میں سکھر اور گڈو بیراجز کے مقامات پر پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی، سکھر اور گڈو بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے، محکمہ آبپاشی کے مطابق منگل کی شب سکھر بیراج پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 90 ہزار اور زیریں بہاؤ 3 لاکھ 77 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ، گڈو بیراج کے مقام پر 3 لاکھ 942 ہزار 45 کیوسک، تونسہ کینال میں بالائی بہاؤ 3 لاکھ 70 ہزار اور زیریں بہاؤ 3 لاکھ 59 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، منچھر جھیل اور چوٹیارواں ڈیم میں پانی میں اضافہ ہوا ہے۔