لاہور (آن لائن) لاہور کے سر گنگا رام اسپتال میں زیر علاج 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ،متاثرہ بچی کی والدہ نے ایم ایس سر گنگا رام اسپتال کو درخواست دی اور کہا کہ بیٹی سے صفائی والے نے نیو ایمرجنسی کی تیسری منزل پر زیادتی کی کوشش کی۔درخواست گزار نے کہا کہ میرے شور مچانے پر لوگ اکٹھے ہو گئے اور صفائی والے کو مارا، ایم ایس سرگنگا رام اسپتال کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزم کو نوکری سے فارغ کر کے اس کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات نے مبینہ واقعے کے خلاف احتجاج کیا۔سر گنگا رام ہسپتال کے ڈاکٹروں نے کوئنز روڈ پر احتجاج کیا۔