پی سی بی نے ٹیلنٹ پروگرام کے لیے خواتین کرکٹ ٹرائلز کا اعلان کر دیا

163

پشاور (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے لئے خواتین کرکٹ ٹرائلز کا اعلان کر دیا جس میں انڈر 19 اور ابھرتی ہوئی کھلاڑی حصہ لیں گی۔ان خیالات کا اظہارپاکستان کرکٹ بورڈ کی اسسٹنٹ منیجر آپریشن ویمنز کرکٹ حسینہ خوشبو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. شیڈول کے مطابق خواتین کرکٹ ٹرائلز پشاور کے قیوم اسٹیڈیم میں 27 اگست کو صبح نو بجے سے سہہ پہر دو بجے تک ہوں گے۔ مردان کے ٹرائلز 28 اگست کو مردان اسپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے جبکہ ایبٹ آباد کے ٹرائلز 29 اگست کو ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ ٹرائلز میں یکم ستمبر 2005 یا اس کے بعد پیدا ہونے والی کھلاڑی حصہ لے سکیں گی۔