پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج سے شروع ہوگا۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پاکستان میں ہونے والا چھٹا اور کل ملاکر چودھواںٹیسٹ ہوگا۔
پاکستان نے اپنے گھر پربنگلا دیش کے خلاف سبھی پانچٹیسٹ جیتے ہیں جبکہ کل ملاکر اس نے تیرہ میں سے بارہ میں جیت درج کی ہے جبکہ ایک ٹیسٹ برابر رہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان برابر رہنے والا واحد ٹیسٹ کھلنا میں اپریل۔مئی 2015 میں کھیلا گیا تھا۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان جو آخری پانچ ٹیسٹ ہوئے ہیں ان سب سے میں جیت پاکستان نے حاصل کی ہے۔ دونوں کے درمیان آخری ٹیسٹ میر پور ،ڈھاکا میں دسمبر2021 میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے ایک اننگز اورآٹھ رنز سے جیت اپنے نام کی تھی۔پاکستان نے اپنی واحد اننگز 98.3 اوور میں چار وکٹ پر 300 رنز بناکر ڈکلیر کردی تھی جس کے جواب میں بنگلا دیش کے سبھی کھلاڑی32 اوور میں87 رنز بناکرآئوٹ ہوگئے تھے جسکی وجہ سے اسے فالوآن پرمجبور ہونا پڑا۔فالوآن کے بعد بنگلا دیش کے سبھی کھلاڑی84.4 اوور میں205 رنز بناکر آئوٹ ہوئے اور میچ ایک اننگز اور آٹھ رنز سے گنوادیا۔
پاکستان کا بنگلا دیش کے خلاف سب سے زیادہ اسکور168.4 اوور میں628 رنز ہے جو اس نے کھلنا میں اپریل2015 میں بنایا تھا۔ اسی میچ میں بنگلا دیش نے136 اوور میں چھ وکٹ پر 555 رنز بنائے تھے جو اس کا پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ اسکور ہے۔
میر پور،ڈھاکا میں دسمبر 2021 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کے سبھی کھلاڑی32 اوور میں87 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے جو اس کا پاکستان کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔ پاکستان کا بنگلا دیش کے خلاف سب سے کم اسکور54.4 اوور میں175 رنز ہے جو اس نے ملتان میں ستمبر2003 میں ہوئے میچ میں بنایا تھا۔
اظہر علی نے میر پور، ڈھاکا میں مئی2015 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں562 منٹ میں428 گیندوں پر20 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 226 رنز بنائے تھے جو پاکستان کی جانب سے بنگلا دیش کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔بنگلا دیش کی جانب سے پاکستان کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور کرنے کا ریکارڈ تیمم اقبال کے پاس ہے جنہوں نے کھلنا میں اپریل 2015 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں 448 منٹ میں278 گیندوں پر17 چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے206 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کی جانب سے بنگلا دیش کے خلاف ایک اننگز میں سب سے اچھی بولنگ کا ریکارڈ آف بریک بولر ساجد خان کے پاس ہے جنہوں نے میر پور، ڈھاکا میں دسمبر2021 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں15 اوور میں42 رنز دیکر آٹھ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ تیج الاسلام نے چٹا گانگ میںنومبر 2021 میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں44.4 اوور میں116 رنز دیکر سات کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا جو بنگلا دیش کی جانب سے پاکستان کے خلاف ایک اننگز میں سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔ ایک ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے بنگلا دیش کے خلاف سب سے اچھی بولنگ کا ریکارڈ دنیش کنیریہ کے پاس ہے جنہوں نے ملتان میں اگست 2001 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں28 اوور میں94 رنز دیکر بارہ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ بنگلا دیش کی جانب سے پاکستان کے خلاف ایک ٹیسٹ میں سب سے اچھی بولنگ کا ریکارڈ تیج الاسلام کے پاس ہے جنہوں نے چٹا گانگ میں نومبر 2021 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں72.4 اوور میں205 رنز دیکر آٹھ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔