بھارت: اسکول میں جعلی کیڈٹ کیمپ لگا کر طالبات سے زیادتی کا انکشاف

172

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست تمل ناڈو کے اسکول میں نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کا جعلی کیمپ لگاکر طالبات سے زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ ضلع کرشنا گری میں پیش آیا جس پر نجی اسکول کے پرنسپل اور 2 اساتذہ سمیت 11 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ اسکول کے احاطے میں جعلی این سی سی کیمپ لگایا گیا تھا جس پر این سی سی کیمپ کے منتظم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق اسکول پرنسپل کو طالبہ کے ساتھ زیادتی کا علم تھا لیکن پولیس کو اطلاع دینے کے بجائے معاملے کو دبایا گیا۔ جس نجی اسکول میں کیمپ لگایا گیا تھا وہاں این سی سی یونٹ نہیں تھا۔