توشہ خانہ 2 ریفرنس: عمران خان کو بڑا دھچکا، 22 گواہ شامل

294

اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 ریفرنس میں گواہوں کی فہرست جاری ہوگئی؟ نام سامنے آگئے۔

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 ریفرنس میں گواہوں کے فہرست میں 22 گواہوں کے نام شامل کئے گئے ہیں۔

فہرست کے مطابق گواہان میں سیکشن آفیسرتوشہ خانہ کیبنٹ ڈویژن بن یامین کا نام سرفہرست ہیں جبکہ طلعت محمود پروٹوکول آفیسر وزیر اعظم ہاؤس ، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب ہیڈ کوارٹر قیصر محمود کا نام گواہان میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ  گواہوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر موفا محمد فہیم ، وزیر اعظم کے سابق ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر محمد احمد، سابق وزیر اعظم کے پرسنل سیکریٹری انعام اللہ شاہ،  ڈائریکٹر نیب شفقت محمود اور کیس کے تفتیشی افسر محمد محسن ہارون  کے نام بھی توشہ خانہ ریفرنس 2 کے گواہوں میں شامل کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب  بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹوریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا گیا ہے۔ 

نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون اور کیس آفیسر وقارالحسن نے احتساب عدالت میں دائر کیا جبکہ نیب کی جانب سے دائر نیا توشہ خانہ ریفرنس 2 والیمز پر مشتمل ہے۔

نیب کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 13 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا، بانی پی ٹی ائی اور بشر بی بی تفتیش کی غرض سے مجموعی طور پر 37 دن نیب کی تحویل میں رہے