اسلام آباد(نمائندہ جسارت) مبارک ثانی کیس میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے خلاف عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے آبپارہ چوک سے ڈی چوک تک احتجاجی مارچ کیا۔مختلف مذہبی جماعتوں کے سیکڑوں کارکنان ریلی کی صورت میں ایکسپریس چوک پہنچ گئے۔ اس موقع
پر اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی جس نے ڈی چوک کی جانب جانے والے راستے بند کردیے۔تحفظ ختم نبوت مارچ کے شرکا تاجدار ختم نبوت زندہ باد زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے ۔ مظاہرین نے مبارک ثانی کیس کے فیصلے میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کے قادیانیوں کی تبلیغ سے متعلق نکتے کی مخالفت کی۔ انتظامیہ نے تحفظ ختم نبوت مارچ کے شرکا پر ریڈ زون میں داخل نہ ہونے کے لیے زور دیا تاہم مظاہرین رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے ریڈزون میں داخل ہوگئے اور پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچ گئے۔ ریڈ زون پہنچنے پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ بھی شروع کر دی گئی۔