کراچی تاجدہ ومدینہ کرائے میں30فیصدکمی کااعلان

155

 

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن (پی آئی اے) نے کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لیے کرایوں میں30فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔ پیر کو پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لیے یکطرفہ
کرایہ56ہزار بشمول ٹیکس کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کراچی سے جدہ اور مدینہ کا دو طرفہ کرایہ88ہزار بشمول ٹیکس کر دیا گیا ہے۔ رعایتی کرائے کے ٹکٹ31اگست2024 تک جاری کرائے جا سکیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ رعایتی کرائے پر30ستمبر2024تک سفر کیا جا سکے گا، رعایتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔