ثا قب نثار نواز شریف کو ہٹانے کے عمل میں شامل ہیں، سینیٹر عرفان صدیقی

266
Judges are not a tribe of prophets

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بہت بڑے افسر کو گرفتار کیا ہے، یہ کہانی جتھوں اور گروہوں کی کہانی ہے، یہ ایک قبیلے کی کہانی ہے جس نے ملک میں انتشار کیلئے سب کچھ کیا، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نواز شریف کو ہٹانے کے عمل میں شامل ہیں۔

سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار کی ٹیپ بھی سامنے آئیں کہ اس کو لانا ہے اور اس کو ہٹانا ہے،ان کے دور میں جو کچھ ہوا وہ اس چارج شیٹ میں نظر نہیں آتا۔یہ بات انہوں نے پیر کے روز ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ بہت بڑے افسر کو گرفتار کیا ہے اور پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع ہوا ہے،یہ ایک فرد کی کہانی نہیں بہت سے افراد کی کہانی ہے،یہ کہانی جتھوں اور گروہوں کی کہانی ہے،یہ ایک قبیلے کی کہانی ہے جس نے ملک میں انتشار کیلئے سب کچھ کیا۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ہٹانے اور ایک شخص کو منصب پر لانے میں قلیدی کردار ادا کیا،ثاقب نثار کا بلا شبہ بڑا قلیدی کردار ہے،ثاقب نثار کی ٹیپ بھی سامنے آئیں کہ اس کو لانا ہے اور اس کو ہٹانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اعلامیہ جو آئی ایس پی آر نے جاری کیا وہ ٹاپ سٹی ہے، اس کے اثر و رسوخ واضح ہو جائیں گے،دوسرا پیرا گراف کہہ رہا ہے کہ ان کے ایسے کام ہیں جو وہ کرتے رہے ہیں لیکن وہ آرمی ایکٹ کی گرفت میں آتے ہیں اور وہ واضح بھی ہو گئے ہیں لیکن ان کاموں کی تفصیل ہمارے سامنے نہیں آئی،ثاقب نثار نواز شریف کو ہٹانے کے عمل میں شامل ہیں،ان کے دور میں جو کچھ ہوا وہ اس چارج شیٹ میں نظر نہیں آتا۔ ہم نہیں چاہتے کہ معاملے میں پھیلائو اتنا ہو جائے کہ جو شخص گرفتار میں آیا وہ بچ جائے۔