رؤف حسن کے بھارت سے تعلقات غیر قانونی کام نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

218

  اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )  کے چیئرمین بیرسٹرگوہر خان کا کہنا ہے کہ رؤف حسن کے بھارت سے تعلقات غیر قانونی کام نہیں ہے،رؤف حسن کے صحافیوں سے تعلقات ہیں کیونکہ وہ آرٹیکل لکھتے رہتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ  اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے، پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئپ کرے گی، امیدوار زیادہ سے زیادہ تعداد میں کاغذات نامزدگی جمع کروائیں، سپریم کورٹ نے 4 حلقوں کے کیسز کا فیصلہ کیا تھا، بدقسمتی سے ہمارے تحفظات کو نہیں سنا گیا، ہمارے درست ووٹوں کو مسترد کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں ریلیف بڑھتی ہوئی مہنگائی میں ناکافی ہے، بجلی کی قیمت ملک بھر کے شہریوں کیلئے کم ہونی چاہیے،  بجلی کی قیمتیں ایک دو مہینے کے لیے نہیں مستقل کم ہونی چاہئیں، حکومت سے بجلی کی قیمتیں کم نہیں ہورہی ہیں ترقیاتی فنڈز سے نکال کر ریلیف دیا جا رہا ہے۔