پاکستان کے بجٹ کا آدھا حصہ ملکی قرضوں کی نذر ہوجاتا ہے،  احسن اقبال

207
rocket in space

لاہور: وفاقی  وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ  پاکستان کے کل بجٹ کل بجٹ کا 50 فیصد قرضوں کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے،   ملکی ترقی کے لیے امن کیساتھ پالیسیوں میں استحکام اورتسلسل ناگزیر ہے۔

فوڈ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب  کرتے  ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہاکہ  پاکستان نے نیوکلیئر پروگرام میں معجزہ کر دکھایا تھا تو معاشی میدان میں بھی کر سکتا ہے، موسمیاتی تبدیلی نے زراعت کے روایتی طریقوں پر اثر ڈالا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ    ہم آبادی کے بڑھنے کے بم پہ بیٹھے ہیں،  2017 تک آبادی میں اضافہ کی شرح کم ہو رہی تھی اب بڑھنا شروع ہو گئی ہے،  ملک کو پانی کی کمی کا بھی خطرہ ہے جو مستقبل میں فوڈ سیکیورٹی  کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔