سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر اور گڈو بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے، گڈو بیراج پر بالائی بہاؤ 3 لاکھ 89 ہزار اور زیریں بہاؤ 3 لاکھ 85 ہزار کیوسک، سکھر بیراج پر بالائی بہاؤ 3 لاکھ 81 ہزار اور زیریں بہاؤ 3 لاکھ 62 ہزار اور بالائی بہاؤ 2 لاکھ 9 ہزار تک پہنچ گیا ہے۔