لاہور(صباح نیوز) چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے نومولود بچوں کی خرید و فروخت میں ملوث گروہ گرفتار کرلیا۔ چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور رکن پنجاب اسمبلی سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم نے نومولود بچوں کی خرید و فروخت میں ملوث گروہ کے خلاف کارروائی کی۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ ریسکیو ٹیم نے گروہ کے
قبضے سے نومولود بچی کو تحویل میں لے لیا، نومولود بچوں کی خرید و فروخت میں ملوث گروہ کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔ گروہ میں 3 مرد اور خاتون شامل ہے۔
گروہ گرفتار