مریم نواز کی اسلام آبادالیکٹرک کو بھی ریلیف میں شامل کرنے کی ہدایت

85

اسلام آباد( نمائندہ جسارت ) وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کو بھی ریلیف میں شامل کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کے بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ 14 روپے ریلیف دینے کے اعلان کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کو بھی ریلیف میں شامل کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے آئیسکو سے ریلیف کے لئے صارفین کا ڈیٹا مانگ لیا ہے جب کہ پنجاب حکومت نے 5 بجلی تقسیم کارکمپنیوں کو ایڈوانس میں ادائیگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے ڈسکوز سے فی یونٹ 14 روپے ریلیف پر آنے والی رقم کا تخمینہ مانگ لیا ہے، صوبائی حکومت نے ڈسکوز سے 19 اگست تک ریلیف کے لیے درکار مالی ضروریات کا تخمینہ مانگا ہے۔ذرائع نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پنجاب کو بجلی فراہم کرنے والی 5 ڈسکوز کو الگ الگ خط لکھ دیا ہے، خطوطو لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور گوجرانوالہ الیکٹرک کمپنیوں کو لکھے گئے ہیں۔