جدہ میں طیب موسانی کےاعزازمیں استقبالیہ

218

انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے جنرل سکریٹری طیب موسانی کنیڈا سےعمرہ اور زیارت مدینہ المنورہ کے بعد جب جدہ پنہچے تو ان کے اعزاز میں آئی ایم او سعودی عرب چیپٹر کے سربراہ عرفان حاجی احمد کوکساولہ نےمقامی ہوٹل میں شانداراستقبالیہ کا اہتمام کیا۔ جس کی صدارت مکہ المکرمہ کے معروف کاروباری شخصیت امین المیمنی کی۔، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد منیر نے حاصل کی۔ عرفان حاجی احمد کولسا والا نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ معروف مذہبی رہنما محمد یونس چیریٹی کی اہمیت اور حکم پر روشنی ڈالی۔ طیب موسانی نے دنیا میں میمن آرگنائزیشن کی خدمات پر احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم لوگوں کو خیرات زکواۃ کا عادی نہ بنائیں بلکہ ان کو اپنے پیروں پر کھڑا ہوئے اور زکواۃ دینے والا بنائیں۔ صدر تقریب امین المینی نے طیب موسانی کو عمرہ و زیارت کی مبارکباد دی اورکہا کہ طیب موسانی اپنی خدمات سے دنیا میں میمن جماعت کا نام روشن کررہے ہیں۔ تقریب میں نظامت کے فرائض سراج لالا نے سر انجام دیئے۔ قبل ازیں طیب موسانی اور کولسا والا نےجدہ میں قونصل جنرل خالد مجید سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن کی خدمات پر مبنی تاریخی کتاب” میمن میلینیئم” 2020 پیش کی جو انھوں نے تحریرو مرتب کی ہے۔