کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے تحت ہر سطح کے ناظمین و ذمہ داران کا اجتماع پیر 19اگست بعد نماز مغرب 7:30بجے شام ادارہ نورحق میں ہوگا ۔ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خصوصی شرکت وخطاب کرینگے۔ جماعت اسلامی کراچی کے سکریٹری توفیق الدین صدیقی نے ہر سطح کے ناظمین و ذمہ داران سے بروقت شرکت کی درخواست کی ہے۔