چیف جسٹس ملک ریاض کو عدالت کیوں نہیں بلا رہے؟‘علیمہ خان

27

راولپنڈی (آن لائن) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس نے190 ملین پاؤنڈ کیس پر ریمارکس دیے۔ چیف جسٹس ملک ریاض کو کیوں نہیں عدالت میں بلا رہے، ناصر جاوید رانا جلد فیصلہ سنانے والے ہیں، قاضی فائز عیسیٰ سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ ملک ریاض کا نام کیوں نہیں لیا جارہا، عدالت عظمیٰ نے ملک ریاض پر جرمانہ عاید کیا تھا، نواز شریف کے بیٹے نے اوور ویلو کر کے اپارٹمنٹ کی خریداری کی تھی، ملک ریاض عدالت میں پیش ہوں اور جواب دیں، جن جن کے اس کیس میں نام ہیں ان کو بھی طلب کیا جائے، احتساب عدالت کے ججز نے آئندہ ہفتے کو سزا کے لیے رکھا ہوا ہے۔