کراچی (پ ر)پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے۔پاکستان کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کر دینگے۔اسلامی اور فلاحی ریاست میں عوام کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔یہ بات یونین کونسل سو کواٹر لانڈھی ٹاؤن کے چیئرمین عبدالحفیظ نے ماڈل پارک کورنگی نمبر پانچ میں الفجرفاونڈیشن کراچی کے تحت جشن آزادی کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر الفجرفاونڈیشن کراچی کے صدر رئیس احمد خان ایڈووکیٹ،نیخنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکریٹری محمد قاسم جمال،جماعت اہلسنت کے مرکزی رہنما قاضی نورالسلام شمس ودیگرنے بھی خطاب کیااس موقع پر رئیس احمد خان ایڈووکیٹ نے دیگر شرکاء کے ہمراہ پرچم کشائی بھی کی اس موقع پر اسکولوں کے طلبہ وطالبات سیاسی سماجی شخصیات بھی موجود تھی۔قاسم جمال نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کی حفاظت کرنا جانتی ہیں۔