دادو پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران نے حلف اٹھالیا

100
دادو پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران سے رکن قومی اسمبلی رفیق جمالی حلف لے رہے ہیں

دادو( نمائدا جسارت) دادو پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برادری تقریب سید حاکم شاہ آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوئی جس میں ایم این اے دادو جوہی رفیق احمد جمالی نے صحافیوں سے حلف لیا۔صابر بھنڈ تیسری مرتبہ بطور صدارت کا حلف اٹھایا جبکے شہزاد چانڈیو سینیئر نائب صدر، جلال سولنگی نائب صدر، غوث جھتیال جنرل سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری جاوید لغاری، خازن رضوان منگی، آڈیٹر مقصود چانڈیو منتخب اور آزاد بلوچ، لیاقت ملک، ارباب رستمانی، سردار چارن دانش خشک و دیگر ممبر ورکنگ کامیٹی حلف لیا حلف برداری تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے معاون خصوصی منصور شاہانی، ایم پی اے ڈاکٹر سجیلا لغاری، ڈی سی دادو مختیار علی ابڑو ، ایس ایس پی دادو کیپٹن ریٹائرڈ امیر سعود مگسی، پروفیسر ڈاکٹر اظہر علی شاہ، سندھ جرنلسٹس کونسل کے مرکزی رہنما غازی جھنڈیر سمیت تاجر، مذھبی، سیاسی، سماجی، ادبی تنظیموں سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، پی پی پی ایم این اے رفیق احمد جمالی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دادو پریس کلب نے ہمیشہ جمہوریت کی بحالی اور منبت رپورٹنگ کی ہے جس سے دادو کے مسائل حل بھی ہوئے ہیں۔