سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کا ‘سرسبز سکھر’ مہم کا آغاز، چیئرمین ضلعی کونسل سید کامل حیدر شاہ اور ڈی آئی جی پی پیر محمد شاہ کی جانب سے تقریب میں شرکت، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ کے ہمراہ جامعہ میں درخت لگائے، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں منعقد ایک تقریب میں ضلع کونسل سکھر کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں، انہوں نے سرسبز سکھر کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہ صرف درخت لگانا چاہیے بلکہ ان کی دیکھ بھال کو بھی یقینی بنانا چاہیے۔ شجرکاری مہم ہمارے شہر اور اس کے ماحول کے مستقبل کے لیے ضروری ہے انہوں نے مزید کہاکہ سرسبز سکھر کا وژن ایک ایسی چیز ہے جس کی میں جذباتی طور پر حمایت کرتا ہوں، اور مجھے سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کو اس مقصد کے حصول کی جانب اہم اقدامات کرتے ہوئے دیکھ کر فخر محسوس ہو تا ہے۔