جیکب آباد: بارش سے گلی ،محلے تالاب بن گئے ،بجلی اور نیٹ روک غائب

89
جیکب آباد:بلدیہ عملے کی جانب سے نکاسی آب کی بروقت نکاسی کے باعث کشتی چوک پر بارش کا پانی تالاب کا منظر پیش کررہا ہے

جیکب آباد (نامہ نگار)جیکب آباد میں بارش،گلی محلے راستے تالاب بن گئے،بجلی کے ساتھ موبائل نیٹ ور ک بھی غائب شہریوں کو مشکلات ،وزیر اعلی کے مشیر کے احکامات بھی سیپکو نے نظر انداز کر دئے ،بارش کے پانی کی بروقت نکاسی نہ ہوسکی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد و گردونواح میں ہفتے کی صبح شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جاری رہی بارش سے شہر کے گلی محلے راستے بازاریںتالاب کی صورت اختیار کرگئیں،شہر کی مرکزی شاہراہ قائد اعظم روڈ ،کپڑے مارکیٹ ،صرافہ بازار ،شاہی بازار،ڈی سی روڈ ،اسٹیشن روڈ،سول ہسپتال روڈ ،اے ڈی سی کالونی ،فیملی لائن،پولیس ہیڈ کوارٹر روڈ ،جعفر آباد محلہ میں جگہ جگہ پانی جمع ہو گیا ،سول ہسپتال ،ڈی سی آفیس ،بلدیہ سمیت متعدد سرکاری دفتر بارش کے پانی میں ڈوب گئے،بلدیہ کا عملہ اس دوران غائب رہا بارش کے شروع ہوتے ہی بجلی اور موبائل نیٹ ورک کے سگنل غائب ہو گئے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،بارش کی ایمرجنسی میںپانی کی نکاسی کے لئے ڈسپوزل کو بجلی کی فراہمی کے متعلق وزیر اعلی سندھ کے مشیر احسان الرحمن مزاری کے احکامات ایکسئین نے نظرانداز کر دئے پورا شہر کو بجلی کی فراہمی معطل رہی ،بارش کی پیش گوئی ہونے کے باوجود ضلع انتظامیہ کی اقدامات نظر نہیں آئے،بروقت پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے بارش رک جانے کے بعد بھی شہر کو بجلی کی فراہمی سیپکو نے بحال نہ کی جس کے باعث معمولات زندگی اور کاروبا ر ٹھپ ہو کر رہ گیا۔