معاشی منصوبے کیلیے اسحاق ڈار کی سربراہی میں 7رکنی کمیٹی تشکیل

65

اسلام آباد (صباح نیوز) ملک میں خود انحصاری پر مبنی معاشی ترقی کے منصوبے کے لیے7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کو7 رکنی کمیٹی کا
چیئرمین مقرر کیا گیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق کمیٹی، برطانوی ماہر معیشت اسٹیفن ڈرکن کے تجویز کردہ معاشی پلان کا جائزہ لے گی، تشکیل کردہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر مملکت ریونیو و توانائی علی پرویز ملک بھی شامل ہیں۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے نیشنل کوآرڈینیٹر بھی کمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔ کمیٹی معاشی پلان کے مسودے اور مختلف شعبوں کا جائزہ لے کر رپورٹ دے گی، برطانوی معیشت دان بھی رائے کے لیے دستیاب ہوں گے، کمیٹی مزید ارکان کا تقرر کر سکے گی، خزانہ ڈویژن خصوصی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کا کردار ادا کرے گا۔