اسلام آباد: مبارک ثانی کیس کے فیصلے پر پنجاب حکومت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت عظمیٰ نے پنجاب حکومت کی جانب سے دائر کی گئی مبارک ثانی کیس کے فیصلے سے متعلق متفرق درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی ہے۔
عدالت عظمیٰ کے رجسٹرار کے مطابق اس حوالے سے چیف جسٹس آف پاسکتان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرسربراہی 3 رکنی خصوصی بینچ تشکیل دیا گیا ہے جو 22 اگست جمعرات کے روز دن ساڑھے 11 بجے درخواست پر سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے مبارک ثانی کیس کے نظرثانی فیصلے پر متفرق درخواست دائر کی گئی تھی۔