کوئٹہ: دستی بم حملے میں پولیس اہل کار اور 2 شہری زخمی

258

کوئٹہ:دستی بم کے حملے میں پولیس اہل کار اور 2 شہری زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت شہر کوئٹہ میں سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا، جس کی زد میں آکر ایک پولیس اہل کار اور 2 شہری زخمی ہو گئے۔

واقعہ کوئٹہ کے سریاب روڈ پر یونیورسٹی چوک پر پیش آیا، جہاں ایک گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، جس میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے ایک پولیس اہل کار ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا دستی بم کا ہے، اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔