کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کانگو وائرس میں مبتلا ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا محمد اقبال کانگو وائرس سے جاں بحق رواں برس بلوچستان میں کانگو سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہو گئی۔کوئٹہ کے فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل اسپتال میں داخل مریض میں کانگووائرس کی تصدیق ہوگئی، اسپتال حکام کے مطابق 42 سالہ مریض جو کوئٹہ کے زرغون روڈ کا رہائشی تھا کانگو وائرس کے باعث جاں بحق ہو گیا، گزشتہ روز فاطمہ جناح اسپتال میں داخل ایک مریضہ میں بھی کانگو کی تصدیق ہوئی ہے بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس سے 4 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ اب تک 20 افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔