لاڑکانہ ،بھرتوں کیخلافسندھ حکومت کے فیصلے پر احتجاج

123

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) سندھ حکومت کی جانب سے لاڑکانہ میں ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے گریڈ 01 سے 04 اور 05 سے 15 تک کی ممکنہ بھرتیوں کے خلاف سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف مرکزی جنرل سیکرٹری غلام قادر آہیر اور ڈویڑنل افسران غلام قادر آہیر کے سینکڑوں کی تعداد میں ہائی ویز نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ایمپلائز یونین سی بی اے سندھ علی کوکر سے ملو،دلشاد علی چھجڑو، ایاز حسین آہیر، الطاف حسین سانگی،اعجاز علی لاشاری،بقول علی شاہ، ممتاز علی چانڈیو،رجب علی کھوسو اور مصری خان بروہی و دیگر کی قیادت میں سرخ جھنڈیوں اور کالے جھنڈوں کے ساتھ شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری غلام قادر آہیر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومتی فیصلے کومسترد کرتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے بھرتیاں کرنے کو ہم مسترد کرتے ہیں اور حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ بھرتیاں محکمہ ہائی ویز کے مینول کے مطابق کی جائیں۔ گزشتہ سال ڈپٹی کمشنرز نے اس عمل پر عدم اعتماد کیا تھا، اس لیے اس عمل کو نہیں دہرایا جانا چاہیے۔