بشریٰ بی بی اور نجم ثاقب کی آڈیو لیک کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلیے مقرر

102

اسلام آباد (صباح نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور سابق چیف جسٹس کے بیٹے نجم ثاقب سے متعلق مبینہ آڈیو لیک کیس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم افغان19 اگست کو سماعت کریں گے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔