پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے 119 ارب جمع کرلیے

152

کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے اجارہ سکوک کی 12 ویں نیلامی میں 119 ارب روپے جمع کر لیے ہیں۔ وزارت خزانہ نے 100 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حکومت پاکستان کے اجارہ سکوک (جی آئی ایس) بانڈز کی فروخت کے لیے نیلامی کا انعقاد کیا گیا۔ایک سال کے لیے جی آئی ایس کٹ آف ریٹ 123.49 بی پی ایس کم ہوکر 15.9900 فیصد، تین سالہ ایف آر آر 63.0017 فیصد کمی کے ساتھ 15.83 بی پی ایس، پانچ سال کے لیے ایف آر آر 61 بی پی ایس کی کمی سے 14.3800 فیصد، تین سال کے لیے وی آر آر 1.35 فیصد کمی کے ساتھ 19.9427 فیصد اور 5 سالہ وی آر آر 19.9427 فیصد کمی کے ساتھ 18.9427 فیصد کم رہا۔