کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی آفیسرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالے سے گلبرگ جم خانہ میں نمائشی کرکٹ میچ کاانعقاد کیاگیا ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق کرکٹ میچ آفیسرز ایسوسی ایشن الیون اور ڈی جی الیون کے درمیان کھیلاگیاجس میں آفیسر الیون، 6 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ مقررہ اوور میں 201 رنزبناکر فاتح قرار پائی جبکہ مدمقابل ٹیم ڈی جی الیون نے مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 175رنز بنائے ۔ میچ کے بہترین کھلاڑی آفیسرز الیون کے شاہد خشک قرارپائے۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل عبدالرشید سولنگی کی جانب سے فاتح ٹیم کو انعامی رقم دی گئی ۔ بعدازاں مہمان خصوصی نے پرچم کشائی کی۔